جمعہ، 1 مارچ، 2019

دھوپ چھاؤں

"دھوپ چھاؤں"
                            (13.9.83)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

دھوپ چھاؤں کی
آنکھ مچولی کے بیچ
مخملی گھاس پہ بیٹھ کر
میں اب سوچوں بھی تو
کیا سوچوں
کہ وہ دو سیاہ آنکھیں
جو کچھ لمحے پہلے
میری سوچوں میں زندگی کا
سبز رنگ بھر رہی تھیں
اپنی شبنمی حدت کو لپیٹ کر
گھر کو واپس جا چکی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں