منگل، 5 مارچ، 2019

دائرے

"دائرے"
                          (19.10.83)
              "ڈاکٹر صابر حسین خان"

کبھی کبھی زندگی کی اجنبی ساعتوں میں
جب اداسی کی ایک چادر میلی سی
دل کے چاند کو
اپنے حصار میں لے لیتی ہے
اس ایک مہرباں کا خیال
میری سلگتی ہوئی سوچ کے لیئے
پناہ کا ساماں بن جاتا ہے
جس کی عنایتوں نے مجھ کو
آگہی کے دائرے میں
محبتوں کے مرکز کے گرد گھومنا سکھایا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں