جمعہ، 1 مارچ، 2019

مہماں

"مہماں"
                             (4.9.83)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

دل کے گھر کی دہلیز پر
سر شام تمہاری یاد کا ورد
دھیمی دستک دیکر
من آنگن کا دروازہ کھلواتا ہے
ذرا سی دیر کو
سوچ کی چھاؤں میں بیٹھتا ہے
اور پھر آنکھوں کو
رت جگوں کی بھینی بھینی خوشبو کا
تحفہ دیکر اگلی شام آنے کا
وعدہ کرکے واپس لوٹ جاتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں