جمعہ، 1 مارچ، 2019

حبس

"حبس"
                      (13.9.83)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

میری شب گزشتہ بھی
پچھلی کئی راتوں کی طرح
کروٹیں بدلتے ہوئے گزری ہے
مگر کل یہ عجب بات ہوئی
کہ فکرتو کرب میں مبتلا تھی
اور دل بھی درد میں الجھا ہوا
مگر دردو کرب کو جلا دینے والی
تمھاری یادوں کی ہوا کا
کہیں کوئی پتہ نہ تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں