بدھ، 6 مارچ، 2019

حسد

"حسد"
                         (11.7.89)
             "ڈاکٹر صابر حسین خان"

روز
جو مجھ سے فون پر
ایک اور مرد کی باتیں
ہنس ہنس کر کرتی تھی
آج
جب میں نے اس کو بتایا
کہ ایک اور لڑکی نے
کل شام مجھ کو
اپنے ہاتھوں سے چائے بناکر
پلائی تھی
تو نہ جانے کیوں
اس کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں
اور آواز بھرا گئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں