منگل، 5 مارچ، 2019

رہبر

"رہبر"
                        (6.10.83)
                   "ڈاکٹر صابر حسین خان"

خالی جھولی پھیلا کر
شھر وفا میں جو
اکیلا آدمی گھوما کرتا ہے
اس کے دل میں
آسماں اپنے
ماہ و مہر و نجوم کے ساتھ
بسیرا کئیے ہوئے ہیں
لیکن اس کی آنکھوں میں
وہ رہبر ستارہ ابھی تک
نہیں اترا ہے
جس کے ہاتھ میں
تیسرے کنارے کا ساحل
منزلوں کا گرد و غبار لئیے
چھپا ہوا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں