منگل، 5 مارچ، 2019

وحی

"وحی"
                         (28.9.83)
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

شام کی اجنبی ساعتوں میں
جب ہوا کے نا مہرباں ہاتھ
خوابیدہ زخموں کے ڈھکے چھپے
گوشوں کو ٹٹولتے لگتے ہیں
اور احساس کی سرد راکھ
یکبار گی بکھرنے لگتی ہے
تو ایسے لمحے
ساتویں آسمان کے ساحل سے
سوچ کے ناذک فرشتے
مخملی لبادوں میں  ملبوس
جوق در جوق غم کی وحی لیئے
دل کے حرا میں
سنہری اجالا پھیلانے کو
اترنے لگتے ہیں


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں