جمعہ، 1 مارچ، 2019

حصار

"حصار"
                      (21.9.83)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

یوں تو ہر شخص کے گرد
تنہائی کا خوشنما حصار ہے
لیکن پھر بھی ہر شخص کو
نزغ کے آخری لمحوں تک
اس کا علم نہیں ہوتا
کہ بات تو ساری
احساس کے الاؤ میں
قدم بہ قدم جلنے کی ہوتی ہے
اور ہر شخص اپنے ہاتھوں
اپنے اندر احساس کی
آگ سلگا نہیں سکتا

                           

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں