جمعہ، 1 مارچ، 2019

وہ آ ئی شام

"وہ آئی شام"
                       (30.8.83)
              "ڈاکٹر صابر حسین خان"

وہ شام کہ جس کے انتظار میں
میں کئی دنوں سے سویا نہیں
آئی اور آکر چلی بھی گئی
اور کسی نے کچھ بھی بتایا نہیں
میں ہوں اور دل کا کھلا آنگن
جس پہ کسی شجر کا سایہ نہیں
میں اپنے سائے پر نظریں جمائے
اب راتوں میں بھی سوتا نہیں
کہ میں سوچتا تھا جس شام کو
اسکا آنا جانا میں نے دیکھا نہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں