منگل، 5 مارچ، 2019

پھانسی

"پھانسی"
                         (23.10.83)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

آج جانے کتنے دنوں کے بعد
کالج سے واپس ہوتے ہوئے
تم نے جانے کیا سوچ کر
مجھ سے چند باتیں کی تھیں
مجھ کو علم نہیں لیکن
اتنی بات ضرور ہے کہ
دل میں ایک پھانسی
ایسی بھی ہوتی ہے
جو کبھی نہ کبھی
اپنے وجود کا احساس دلا ہی دیتی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں