منگل، 5 مارچ، 2019

محرم

"محرم"
                           (25.9.83)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

میری پارسائی کا بھرم رکھنے والے
کئی ملیں گے لیکن
ان میں سے کوئی ایک بھی
ایسا نہ ہوگا جس کا قلب
میری سوچ سے ہم آہنگ ہو
کہ ساتھ دینے والے تو
قدم قدم پہ بکھرے کنکروں کی طرح
مل جاتے ہیں مگر
وہ ایک شخص جو محرم ہوتا ہے
اکثر و بیشتر
آخری سانس کے آخری پل تک بھی
کبھی نظروں کے سامنے نہیں آتا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں