جمعہ، 1 مارچ، 2019

آدھا آدمی

"آدھا آدمی"
                           (20.9.83)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

تم سے ملنے کی خواہش تھی
سو میں تم سے ملا لیکن
پل بھر کی ملاقات کے بعد
تشنگی نے دل میں یوں سر اٹھایا
کہ اب جب میں تمھارے نام
اپنے سخن رقم کرنے بیٹھا ہوں
تو مجھ کو سارے حرف بکھرے ہوئے
سارے لفظ ٹوٹے ہوئے اور
سارے جملے ادھورے لگ رہے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں