جمعہ، 1 مارچ، 2019

شکار

"شکار"
                            (1.9.83)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

نظروں کی سرحدوں پر
نیلگوں آسماں کے کنارے
جونہی سرمئی ہوئے
تھکے ہوئے مایوس سیاہ کبوتر کی
گردن چمکتے دھاریدار پروں والے
باز کے پنجوں کی
گرفت میں آگئی
جو کافی دیر سے تازہ خون
چکھنے کی آس لیئے شکار کے پیچھے
پر پھیلائے پھر رہا تھا
جانے کتنی ہی آنکھوں نے
اس خوں فگار منظر کو دیکھا ہوگا
لیکن میرے جواں دل میں
اترتے ہوئے اداسی کے سدا بہار
پنجوں کو دیکھنے والا
کوئی نہیں کوئی نہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں