جمعہ، 1 مارچ، 2019

بھنور

"بھنود"
                       (11.9.83)
                    "ڈاکٹر صابر حسین خان"

پت جھڑ کے موسم میں
اڑتے ہوئے زرد پتوں کی خوشبو
مجھ کو ان دنوں کی یاد
دلا رہی ہے جب ہم دونوں
سر مئی دو پہروں میں
تپتی سڑکوں پہ یونہی
آوارہ پتوں کی طرح
مہکتی باتوں کی چھاؤں میں
بھگتے ہوئے بلا مقصد
سارے شہر میں گھوما کرتے تھے
آج بھی وہی پت جھڑ کا موسم
اپنے دائرے میں گھومتا ہوا
پھر لوٹ آیا ہے مگر
ابکی بار میرے پاس
اسکے قدموں میں بچھانے کیلئے
وجود وعدم کے چند مسئلوں کے ہوا
اور کچھ نہیں کہ
ایک شخص کی جدائی نے مجھے
آگہی کے بھنور میں الجھا دیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں