جمعہ، 1 مارچ، 2019

مشغلہ

"مشغلہ"
                         (30.8.89)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

شاخ در شاخ پھیلے ہوئے
اونچے شجر کے نیچے
زرد دو پہروں میں
چمکتی آنکھوں اور
دمکتے چہروں کی دنیا سے دور
ہر روز آنکھیں بند کر کے
جھلملاتی شعاؤں اور
سرسراتی ہواؤں کے سائے میں
گردن کی پشت پر
ہتھیلیوں کا تکیہ لگائے
خواب در خواب بیٹھے ہوئے
تنہائی کی خوشبو کو پینا
کتنا پیارا لگتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں