جمعہ، 1 مارچ، 2019

ثمر

"ثمر"
                           (5.9.83)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

میں نے جس پودے کو
اپنے خون سے سینچا تھا
وہ اب تنا ور شجر کی صورت
میرے گھر آنگن میں لہراتا ہے
ابکے برس بہار کا موسم
بادلوں کے جھرمٹ میں
کھٹے میٹھے پھلوں کا تحفہ
لیکر تو آیا ہے لیکن
میرے حصے میں اس دفع بھی
بس شجر کا سایہ ہے
شاخ در شاخ لگنے والے
سارے پھول اور سارے پھل
ہوا کے نرم جھونکوں کے سنگ
پس دیوار
ہمسائے کے گھر آنگن
خراماں اتر رہے ہیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں