جمعرات، 28 فروری، 2019

"خواب"

"خواب"
                        (27.8.83)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

میرے لا کرکے پیچھے
ایک لاکر ایسا بھی ہے
جسمیں کچھ کتابوں کے ساتھ
میرے دل کے بھی چند خواب
سارا دن بند رہتے ہیں
مجھ کو اپنے خوابوں کے
یوں قید ہوجانے کا غم نہیں
ان کو تو ایک دن
کسی کا قیدی بننا تھا
میرا المیہ تو یہ ہے کہ
نیچے والے لاکر کی چابی
جس لڑکی کے پاس ہے
اسکو اس کا احساس نہیں
کہ کتنے کرچی کرچی خواب
لیکچر سے پہلے صبح صبح
اسکی خوابوں جیسی صورت کو
چپکے چپکے تکتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں