منگل، 19 فروری، 2019

وہ کونسا فسوں ہے

"وہ کونسا فسوں ہے"
                     (25.4.83)
                    "ڈاکٹر صابر حسین خان"

اس کی آواز کے
فسوں نے مجھے
بیکراں سوچ کے لمحے
عطا کئیے ہیں
گھنے شجر کے سائے تلے
گھنی گرمی میں جب
تپتے سورج کی یخ کرنیں
پتوں سے چھن چھن کر
اپنے باریک ریشوں سے
میرے گرد جال بنتی ہیں
تو میری سوچ کا ننھا پرندہ
اڑان کی سوچتا ہے
اسی تانے بانے میں
الجھ کر رہ جاتا ہے کہ
کیا اس کی آواز کے
فسوں میں کبھی
خلوص وفا کی ہلکی سی
جھلک کہیں نظر آئی ہے
       

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں