جمعہ، 22 فروری، 2019

نورالعین

"نورالعین"
                     (16.6.83)
                    "ڈاکٹر صابر حسین خان"

ہر روز میری کاپی کے
کتنے ہی کورے کاغذ
جانے کتنی بار تمھارے
نام کے چاند سے جگمگاتے ہیں
مگر نورالعین بننے والے یہ چاند
کچھ ہی دیر بعد
ریزہ ریزہ ہو کر بکھرنے والے
کورے کاغذوں کے ساتھ
ہوا کے ہاتھوں کے لمس سے
پیوند خاک ہوجاتے ہیں


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں