بدھ، 20 فروری، 2019

جادونگری

"جادو نگری"
                     (30.4.83)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

نئے راستوں پر چلنے والے
میری دعا ہے
منزل تمھارے قدم چومے
مگر تم کہیں رکنا نہیں
تم چلتے رہنا
پیچھے رہ جانے والوں کا
کوئی غم نہ کرنا
ماضی کی تلخ و شیریں
یادوں کی جادو نگری میں
تم کبھی پیچھے نہ دیکھنا
کہ اس جادو نگری میں
پیچھے مڑ کر دیکھنے والے
پتھر کے بن جایا کرتے ہیں



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں