منگل، 26 فروری، 2019

آمنے سامنے

"آمنے سامنے"
                       (2.8.83)
                     "ڈاکٹر صابر حسین خان"

تمھارے روبرو
میں نے کبھی بھی اپنے لبوں کو
شرمندہ گفتگو نہیں کیا کہ
کچھ باتیں ایسی بھی ہوتی ہیں
جن کی ادائیگی ہونٹوں سے نکلے ہوئے
لفظوں کی
محتاج نہیں ہوتی
یہ باتیں تو بس
پلکوں کی جھالر کے سائے تلے
چپکے چپکے حال دل
کہتی ہوئی سہمی سہمی
آنکھیں ہی کرسکتی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں