جمعرات، 21 فروری، 2019

مثلث

"مثلث"
                        (25.5.83)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

میرے اور اسکے درمیاں
اک ذرا سے فاصلے پہ
ایک تیسرا نقطہ انا کا ہے
تینوں نقطوں کو
حیا کی معصوم لکیروں نے
ایکدوسرے سے ملا دیا ہے
لیکن اس ملاب نے
میرے اور اسکے درمیاں چپکے سے
فاصلہ بڑھا دیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں