بدھ، 20 فروری، 2019

سوال

"سوال"
                       (30.4.83)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

مجھ سے میرے دوست اکثر
یہ پوچھا کرتے ہیں آخر
وہ کونسی ایسی ہستی ہے
جس کی خاطر تم نے اپنے
سارے سخن رقم کئیے
اور کتاب دل کے صفحے
سارے اسکے نام کئیے
اس سوال کے جواب میں
میں دھیرے سے ہنس دیتا ہوں
لیکن تم بتاؤ کیا تم سے بھی
کبھی تمھاری کسی دوست نے
تمھاری متورم آنکھوں کے
سرخ سرخ ڈوروں کو
دیکھ کر کچھ پوچھا ہے
(میرے خیال میں پوچھا ہوگا)
تم نے اپنے خواب میں کیا
اپنی دوست کو ان رتجگوں کا
سارا حال سنا دیا ہے
جو تم نے میری یاد میں
کمرے کی بتی گل کرکے
فانوس دل میں درد کی
شمع جلا کے منائے ہیں
یا تم بھی اپنی دوست کے
ہر سوال کے جواب میں
دھیرے سے ہنس دی ہو

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں