جمعہ، 22 فروری، 2019

تخلیق

"تخلیق"
                      (8.6.83)
                     "ڈاکٹر صابر حسین خان"

مجھے احساس ہے
میری آنکھوں میں
وحشت کے سائبان کا سایہ ہے
مجھے یہ بھی علم ہے……
تم اس چھاؤں کی دھوپ کو
سہہ نہ سکو گی… کہ ……
میری آنکھوں کی بنجر زمین
کی اجاڑ کوکھ سے
جنم لینے والا یہ
وحشت کا سائبان
تمھاری بے اعتنائی کی شبنم
اور بے توجہی کی حدت
کی ہی نرم گرمی
پاکر پروان چڑھا ہے
اور………
اپنے ہاتھوں سے
پروان چڑھانے والے
بہت کم اپنے ہاتھوں کو
اپنے ہی خون میں رنگتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں