جمعہ، 22 فروری، 2019

زہر تجدید وفا

"زہر تجدید وفا"
                         (8.6.83)
                   "ڈاکٹر صابر حسین خان"

جھلمل جھلمل کرتے ستاروں کی
نیلی ملگجی روشنی اپنے ساتھ
یادوں کی دھنک لے کے
اتری تو ہے لیکن……
سب رنگ
اندر کے آدمی میں
تاحد نگاہ پھیلے ہوئے
صحرا کی تپتی ہوئی
ریت میں جذب ہو ہو کر
نشنہ لبی میں اضافے
کے موجب بن گئے ہیں
مگر اس خطا کی
کہیں کوئی سزا نہیں
کہ زہر تجدید وفا
اس کے ہی دم سے گرم ہوا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں