پیر، 18 فروری، 2019

امتحان

"امتحان"
                         (2.4.83)
                   "ڈاکٹر صابر حسین خان"

پڑھتے پڑھتے جب بھی
تمھارا خیال آتا ہے
میں سوچنے لگتا ہوں
پڑھتے پڑھتے کیا
تمھیں بھی………
میرا خیال آتا ہوگا
کیا تم بھی یونہی
میری بات سوچتی ہوگی
مگر شائد!
ایسا ہوتا نہیں ہے
اگر یوں ہوتا تو
پچھلے امتحان میں تمھاری
پوزیشن نہ آئی ہوتی
کہ ایسے………
کچھ امتحان ہی تو
شدت جذبات کی سچائی
کے امتحان ہوا کرتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں