بدھ، 20 فروری، 2019

چاند

"چاند"
                        (11.5.83)
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

شام کی گھنیری زلفوں
کی چھاؤں میں
دن بھر کا تھکا ہارا سورج
اپنے کرنوں کے بازو
سمیٹے ہوئے رات کے
سکوت کو اپنے سینے میں
اتارنے کیلئے سمندر کی
آخری حدوں میں ڈوب رہا ہے
اور مغربی کنارے سے
چودہویں کا چاند اپنی
روپہلی روشنی کی چادر اوڑھے
آہستہ آہستہ ابھر رہا ہے
مگر میرے سینے کے سمندر کی
آخری حدوں میں ڈوبتے ہوئے
دل کے سمندر کی جگہ لینے کو
کوئی چودہویں کا چاند
ابھی تلک نہیں ابھر سکا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں