جمعرات، 28 فروری، 2019

من و تو

"من و تو"
                        (27.8.83)
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

دیکھو تو!
جانے کتنی صدیوں کی دوریاں
مدتوں سے ہم دونوں کے درمیاں
حائل ہیں
اور سوچوں تو!
پلک جھپکنے میں
جو پل بیت جاتا ہے
اس جتنا فاصلہ بھی
میرے دل میں کبھی
تمھارے لیئے نہیں رہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں