جمعرات، 28 فروری، 2019

بندش

"بندش"
                           (24.8.83)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

وہ کونسا ایسا دل ہوگا
جو اپنی ہر اک کہانی کو
ان کہی رکھنا چاہے گا
لیکن میرا دل
میرا دل ہے
جس کے چپے چپے پر
میری سوچ کے پہرے ہیں
پھر یہ کیسا ہوسکتا ہے
کہ میں تمھارے روبرو
اپنے ہر ایک جذبے کو
لفظوں کے بھاری بوجھ تلے
ادھر ادھر کی گفتگو کی
آندھیوں کے رستے میں
تن تنہا چھوڑ دوں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں