جمعہ، 22 فروری، 2019

امربیل

"امربیل"
                          (17.6.83)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

میرے گھر کی ہری بھری دیواریں
اپنی تروتازگی کھونے لگی ہیں
میں بڑی حیرت و حسرت سے
یادوں کی امزبیل کو دیواروں
سے گلے ملتے ہوئے دیکھ رہا ہوں
جو اپنے نازک لبوں کی حرارت
سے گھر کی شادابی چوس رہی ہیں
وہ ایک شخص کب کا جا چکا ہے
جو ایک دن بڑےخلوص کے ساتھ اپنی
اپنی یادوں کی امربیل کا تحفہ
میرے گھر میں ڈال گیا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں