جمعہ، 22 فروری، 2019

تپش

"تپش"
                   (21.6.83)
                   "ڈاکٹر صابر حسین خان"

رات کی ذلفیں بھیگ گئی ہیں
میری آنکھوں میں
تنہائی کے بادل اتر آئے ہیں
دور سیاہ آسمان پر
ایک نیلا تارہ آنکھیں میچ کر
لڑکھڑاتا ہوا طلوع ہوچکا ہے
مگر اس کی روشنی نے
میری آنکھوں میں اتر آنے والے
بادلوں کی چمک کو اتنا بڑھا دیا ہے
کہ میری آنکھیں
نیند کی تپش
کو بھی جلانے لگی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں