منگل، 19 فروری، 2019

Annual Function

"Annual Function"
                     (12.4.83)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

تالیوں کی گونج میں
اپنا اپنا انعام لینے
لوگ جاتے رہے
آتے رہے
اور میں پچھلے کونے سے
اگلی رو میں بیٹھی ہوئی
من موہنی لڑکی کے
دست صبا سے
نازک ہاتھوں کی
لانبی,مخروطی انگلیوں کو
مہندی لگی ہتھیلیوں سے
گلے ملتے ہوئے دیکھتا رہا
سوچتا رہا………
کیا یہ کرنوں سی انگلیاں
میرے لیئے بھی
گلاب کی ادھ کھلی
کلیوں کی سی ہتھیلیوں
کو چھو سکیں گی
یونہی چوم سکیں گی
تالیوں کی گونج میں
اپنا اپنا انعام لینے
لوگ جاتے رہے
آ تے رہے……
اور میں دیکھتا رہا
سوچتا رہا……

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں