جمعرات، 28 فروری، 2019

فقیر مسافر

"فقیر مسافر"
                        (17.8.83)
                 "ڈاکٹر صابر حسین خان"

میں اپنی تنہائی کے دائرے میں
آگہی کے محور کے گرد
دھنک رنگ خوشبوؤں  کی
ہشت پہلو آوازوں کو
سنتے ہوئے گھوم رہا ہوں
میری آنکھوں میں تیرتے ہوئے
لذت محرومی کے بادلوں سے
جو جگنو ٹپک رہے ہیں
میں ان کی شیرینی کو
زندگی کی تلخیوں میں
گھول کر پی رہا ہوں
میرے چاروں طرف
راستے بھٹک رہے ہیں
نظر کی آخری حدوں پر
منزل اپنی سمت دکھا رہی ہے
اور میں فقیر مسافر
اپنے من میں قلندر بنکر
اپنی دھن میں جھوم رہا ہوں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں