پیر، 18 فروری، 2019

نمو

"نمو"
                  (6.4.83)
                   "ڈاکٹر صابر حسین خان"

اس موسم کی پہلی بارش میں
گیت گاتی ہوئی بوندیں
میری پلکوں کے کنکروں سے
الجھتی ہوئی
میری آنکھوں سے بہتے ہوئے
جھرنے میں جذبے ہوگئی ہیں
اور تمھاری کھوئی ہوئی یاد کی
دبی ہوئی چنگاریاں
نمو پاکر سلگنے لگی ہیں
دھواں دینے لگی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں