"قیدی"
(5.4.88)
"ڈاکٹر صابر حسین خان"
آنگن میں لٹکے ہوئے
پنجرے میں بند طوط
جب بے اختیار ہوکر
درختوں کی شاخوں پر
اچھلتے کودتے ہوئے
طوطوں سے
ہم کلام ہوتا ہے
تو دل بے اختیار چاہتا ہے
پنجرہ کھول دوں
لیکن کیا کروں
یہ طوطا میرا نہیں ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں