ہفتہ، 19 جنوری، 2019

17 اگست کی یاد میں

"17 اگست کی یاد میں"
                    (16.8.90)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

ہم نہ کہتے تھے
وہ دن دور نہیں
جب
بیچ راہ سے تم پلٹو گے
کچھ کھونے کا دکھ لیے
ناقدری کے احساس سے
آنکھیں تمھاری جھکی ہوں گی
لب پہ یا س کا کلمہ ہوگا
دل میں درد کی شمع ہوگی
ہم نہ کہتے تھے
آج جسے رد کرتے ہو
جس پر انگلی اٹھاتے ہو
           الزام لگاتے ہو
کل اس کی یاد میں
اس کی چھاؤں کی آس میں
گھنٹوں آنسو بہاو گے
کبھی چین نہ پاو گے

        

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں