ہفتہ، 19 جنوری، 2019

گونگے لفظ

"گونگے لفظ "
                     (29.3.98)
              "ڈاکٹر صابر حسین خان"

لفظوں کی سوداگری میں
عمر گزر رہی ہے
بولتے ہوئے لفظ
چبھتے ہوئے لفظ
دکھتے ہوئے لفظ
لفظ ہی لفظ ہیں چاروں طرف
اور معنی کوئی نہیں
لفظوں کی حرمت کا پاس
رکھتے رکھتے
زباں سوکھ گئ ہے
اور ہم نوا کوئی نہیں
بکھرے ہوئے چہروں کے بیچ
شنا سا کوئی نہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں