جمعہ، 18 جنوری، 2019

ترقی کی شاہراہ پر

"ترقی کی شاہراہ پر"
                       (24.6.83)
                  "ڈاکٹر صابر حسین خان"

اس مشینی دور میں
دھان پان سی لڑکیاں
مشینوں کے ساتھ
کاندھے سے کاندھا ملا کر
کام کرنے پر مجبور کردی گئی ہیں
اور مشینوں سے زیادہ
سخت دل رکھنے والے مرد
بھوکی اور ننگی آنکھوں سے
دھان پان سی لڑکیوں کو
دیکھ رہے ہیں جن کی
آنکھوں کی حیا رفتہ رفتہ
گھٹی جا رہی ہے
معاشرہ ترقی کی شاہراہ پر
آگے اور آگے بڑھتا جا رہا ہے.مگر
مقابلے کے اس عہد میں یہ
کوئی نہیں دیکھتا کہ
انسان کی روح
جسم کی موت سے بہت پہلے
مرتی جا رہی ہے
مادے کی اندھی قبروں میں
دھنستی جارہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں