بدھ، 23 جنوری، 2019

من گھر

"من گھر"
                     (10.8.88)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

رات کی بات کا دریا
تمھاری زلفوں اور
سیاہ آنکھوں کی سیڑھیاں
چڑھ کر
دل کی چھت تک آ پہنچا ہے
وہ جو پہلے کبھی
من گھر کے مکین تھے
سب ڈوب گئے ہیں
دل کی چھت پر اب
بارشوں کے موسم کا چاند
تمھاری باتوں کی بوندوں میں
بھیگ رہا ہے
رو رہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں