ہفتہ، 19 جنوری، 2019

میری آگ

"میری آگ"
                    (16.8.90)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

پہلے اپنا بھید دو
کیونکر تم نے تیاگ دیا
اس دنیا کا راگ رنگ
پھر میں کہوں گا
اپنی کہانی
کیسے میں نے سیکھا ہے
اپنے آپ سے عشق کرنا
اپنی آگ میں جلتے رہنا
                            ……………
میری آگ میں ہاتھ نہ ٹاپو
اپنے من میں جھانک کر دیکھو
کوئی انگارہ تو جلتا ہوگا
دل میں کوئی درد تو ہوگا
اپنے قدموں آپ کھڑے ہو
کوئی سہارا ساتھ نہ دے گا
ایک پچھتاوا ساتھ رہے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں