جمعرات، 17 جنوری، 2019

زردگلاب

"زردگلاب"
                     (15.1.87)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

میرے اندر کے
خزاں خزاں موسم کو
یوں تو زرد رنگ
بہت بھاتا ہے
لکین اس لمحے تو گویا
صحرا میں
موج صبا چلنے لگتی ہے
جب کسی کا زر دی مائل
سرخ و سپید چہرہ
زرد لباس پہ پھیلی
سیاہ بند کیوں کے
پس منظر میں
اور ابھر کے
نظروں کے سامنے آتا ہے
بالکل ویسے ہی جیسے
جنگل میں
پہلی بارش کے بعد
کوئی زرد گلاب
سرخ پھولوں سبز پتوں
اور کانٹوں کے جھرمٹ میں
سر اٹھا کے مہکتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں