ہفتہ، 19 جنوری، 2019

انجام

"انجام"
                   (25.8.97)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

کہانی کے آغاز میں
دو کرداروں نے
آئینے کے سامنے
یہ عہد کیا
"آو ہم مل کر
وہ سارے داغ
مٹا دیں
جو اب تک
وقت کے ہزار پا
کھنکھجو رے نے
چاند پر ڈال دیئے ہیں
کہانی کے اختتام پر
چاند
آئینے کے ٹکڑوں میں
دو نئی کھدی ہوئ
قبروں کا عکس
دیکھ رہا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں