جمعہ، 25 جنوری، 2019

جیت

"جیت"
                       (24.4.87)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

جانے کیوں یہ احساس
دل میں گھر کر رہا ہے
کہ جس دن
خوابوں کی شوریدہ سری
کاسئہ سر کی سنگی دیواروں سے
سر ٹکڑا ٹکرا کے دم توڑ دے گی
اسی دن
اس راستے کا نشاں ملے گا
جس کی کھوج میں چلتے ہوئے
بدن لہولہاں ہورہا ہے
مگر کیسے پتہ ہے
جیت کس کے نام لکھی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں