بدھ، 23 جنوری، 2019

عید

"عید"
                (13.12.87)
              "ڈاکٹر صابر حسین خان"

مانا کہ ہم لوگوں کے بیچ
خون کا کوئی رشتہ نہیں ہے
یہ بھی مانا کہ
آنے والے دنوں میں بھی
ہم لوگوں کے بیچ
کسی قسم کا
کائی بھی ناطہ
کبھی قائم نہ ہوسکے گا
لیکن ایک بے نام تعلق
ایسا بھی تو ہوتا ہے
جس کے ہاتھوں مجبور ہو کر
آدمی اپنا سب ہی کچھ
داو پر لگا دیتا ہے
اور پھر سب کچھ ہار کر بھی
بے اختیار یہ دعا مانگتا ہے
'تم سلامت ہو ہزار برس
ہر برس کے دن ہوں پچاس ہزار,

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں