جمعہ، 25 جنوری، 2019

پردے کے پیچھے

"پردے کے پیچھے"
                   (15.11.87)
              "ڈاکٹر صابر حسین خان"

ستارے خواب دیکھتے ہوئے لگتے ہیں
تو پھر کیوں نہ ہم بھی
اپنے اپنے ستاروں کے خواب دیکھیں
اور شام کے نیلے آسمان پر
اپنی اپنی آنکھیں جما کر
اپنی قسمت کے چاند کو ڈھونڈیں
کہ شاید قدرت نے کسی کونے میں
ہمارے نام کا بھی کوئی مدہم چاند
یا کوئی ٹھٹماتا ستارا
ہماری نظروں سے چھپا رکھا ہو

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں