بدھ، 23 جنوری، 2019

حسن اتفاق

"حسن اتفاق"
                  (14.6.89)
                "ڈاکٹر صابر حسین خان"

تمھاری آنکھوں میں مجھ کو
جس منزل کے نشاں ملے ہیں
اتفاق سے وہ
میرے راستے میں کہیں پڑتی نہیں
اور میرے قدموں میں
جس سفر کی زنجیر پڑی ہے
اس کی کڑیاں
تمھاری کلائیوں میں پڑی چوڑیوں سے
زیادہ نازک,زیادہ تنگ ہیں
مناسب یہی ہے
کہ.ہم دونوں
تقدیر کے سکھے کو دل سے مان لیں
اور بے سبب باتوں کو دل سے بہلانے کی بجائے
خوش اسلوبی سے
اپنے آپ کو ذہنی طور پر
اس وقت کیلئے تیار کرلیں
جب کوئی بھی بات
ہمارے بیج کی خلیج
باٹنے سے قاصر ہوگی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں