جمعرات، 24 جنوری، 2019

ستاروں سے آگے

"ستاروں سے آگے"
                   (13.4.88)
             "ڈاکٹر صابر حسین خان"

تمھاری بے رنگ آنکھوں کے سحر میں
میرے سب رنگ پتھرا گئے ہیں
کچھ پتہ نہیں چلتا
آخر ایسی کون سی خطا تھی میری
جس کی مجھ کو
اتنی بڑی سزا دی گئی ہے
تمھی کچھ کہو! تمھی کچھ بتاو!
میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آتا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں