ہفتہ، 26 جنوری، 2019

یا جوج ماجوج

"یا جوج ماجوج"
                   (22.3.87)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان"

میرے اور میری 'میں' کے درمیاں
آسماں تک جو دیوار پھیلی ہوئی ہے
اسے چاٹتے چاٹتے
میری زباں اب تلووں تلے آگئی ہے
جانے کتنی صدیوں سے
آنکھوں میں راتیں کٹ رہی ہیں
ہر نئے سورج کو دیکھ کر
ایک نیا پیماں باندھا جاتا ہے
مگر اس میں میرا کیا قصور ہے کہ
میں جان بوجھ کر ہر بار
بسمہ اللہ پڑھنا بھول جاتا ہوں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں