جمعہ، 18 جنوری، 2019

جشن

"جشن"
                      (14.3.83)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان "

رات کے پچھلے پہر
تنہائی کے ملگجے اجالے میں
ڈوبتے ہوئے چاند کے ساتھ
نیند کی کرنیں
پلکوں کی دہلیز پر قدم دھرتی ہیں
اور پھر رفتہ رفتہ
تمھاری یاد کے عذاب
میری آس کے خوابوں میں
ڈھلنے لگتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں