جمعرات، 17 جنوری، 2019

آدھے آدمی کا پورا خواب

"آدھے آدمی کا پورا خواب"
                        (29.9.86)
               "ڈاکٹر صابر حسین خان "

کہیں کوئی تو ہو….
جو زندگی کے آئینوں میں
میری طرح
لمحہ لمحہ
خواب دیکھتا بھی ہو
ریزہ ریزہ
خواب چنتا بھی ہو
ریشہ ریشہ
خواب بنتا بھی ہو
قطرہ قطرہ
خواب سوچتا بھی ہو
کہ ساری سانسوں کا خزینہ
کانچ کے ابگینوں میں
اپنی ہی صورت کے
جھلملاتے ہوئے
عکس کے سورج کو
پیہم تکتے  ہوئے
کسی طرح لٹایا جا سکتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں